بھارت ہمیشہ مذاکرات سے دور بھاگا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی وی انتظامیہ سے کئی معاملات پر اختلاف ہے، وزیر اطلاعات | ہم نیوز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری—فائل فوٹو۔


نئی دہلی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے لیکن بھارت ہمیشہ ہی مذاکرات سے دور بھاگا ہے۔

فواد چوہدری نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے اور بھارت کو آفر بھی کی ہے کہ آپ ایک قدم بڑھاؤ ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسائل کے حل کو فوجی آپریشن کے ذریعے نہیں نکالا جا سکتا ہے تاہم پاکستان کے اس مؤقف پر بھی بھارتی میڈیا خوش نہیں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے بھارتی میڈیا کا دہشت گردی کے حوالے سے پوچھا گیا سوال مہنگا پڑ گیا۔ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی اپنے گریبان میں جھانکنا پسند نہیں کیا۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیر میں اپنی ناانصافیوں اور ظلم و تشدد کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کی ہے۔


متعلقہ خبریں