تصاویر: کراچی میں پرانی گاڑیوں کی نمائش


کراچی: ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان کی نویں کار ریلی کا آغاز سندھ گورنر ہاﺅس سے ہوا۔

خوبصورت و تاریخی گاڑیوں کی ریلی نے گورنر سندھ کی موجودگی میں جب سفر کا آغاز کیا تو دو گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز رہیں جس میں پہلی گاڑی 1947 کی مشہور زمانہ رولس رائز تھی جو کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے قائد اعظم کو بطور تحفہ دی گئی تھی اور قائد کی زندگی کے آخری ایام تک وہ ان کے زیر استعمال رہی۔

 

گاڑیوں کے کارواں میں 1965 کی فورٹ مستنگ، 1954 کی آسٹنگ اور 1968 کی فورڈ سمیت دیگر کئی نادر و نایاب گاڑیاں بھی شامل۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا پرانی اور کلاسک گاڑیوں کے تحفظ کا رجحان سیاحوں کو اپنی طرف مائل کرنے میں بہت اہم ثابت ہو گا۔

گورنر سندھ کے مطابق کار ریلی کا انعقاد دراصل نوجوان نسل کو ان تاریخی اشیا کے بارے بتانا ہے جو بانی پاکستان کے زیر استعمال رہیں اور جن کو آج قومی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں