عوام پاکستانی اشیا خریدیں، صدر کی اپیل


اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے لیے عوام اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان میں بنی مصنوعات ہی خریدیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نےروپے کی گرتی قدر کو سنبھالنے کا نیا فارمولا بتا دیا اورعوام کو صرف پاکستان میں بنی مصنوعات خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔

صدر مملکت نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں لگژری مصنوعات اور غیرضروری درآمدی اشیا خریدنے سے گیریز کیا جائے کیوںکہ درآمدات زیادہ ہونے سے روپے کی گرتی قدر پر منفی اثر پڑے گا۔

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/110134/

انہوں نے کہا کہ اگر باہر کی منصنوعات کے برعکس صرف ’میڈ ان پاکستان‘ یعنی پاکستان میں بنی مصنوعات کی خریداری کو ترجیح دی جائے تو روپے کی گرتی قدر کو سنبھالا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزہ مرہ استعمال کی کچھ اشیا ایسی ہیں جو پاکستان میں بھی تیار کی جاتی ہیں اور مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری روزمرہ کی خریداری میں غیر ملکی اشیا کی طویل فہرست ہوتی ہے اگر ان کی جگہ  پاکستانی مصنوعات کواستعمال کیا جائے تو ملکی معیشت پر نمایاں فرق پڑے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر درآمدی اشیا کی خریداری کم کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں