ابوظہبی ٹیسٹ سیریز: شاہین،کیویز فائنل معرکے کے لیے تیار


ابو ظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹی ٹوینٹی سیریز میں وائٹ واش اور ون ڈے سیریز ایک ایک میچ سے برابر کرنے بعد قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں زیر کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا اور آٹھ سال بعد قومی ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا موقع ہے۔  پاکستانی کپتان جیت کے لیے پرعزم نظر آتے ہیں جبکہ یاسر شاہ 82 سال کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سریز کا آخری میچ کل سے شروع ہورہاہے۔ تیسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے مد مقابل ہوں گی۔

آخری میچ میں فتح کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان کو بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک اننگز اور سولہ رنز سے شاندار جیت حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 131 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا تاہم آغاز کے کچھ دیر بعد ہی 146 رنز پر ٹام لیتھم نصف سنچری مکمل کرکے پویلین لوٹ گئے۔


متعلقہ خبریں