خلائی سفر کی کہانی جلد سنیماؤں کی زینت بنے گی


اسلام آباد: خلائی سفر پر گئے دوستوں کی کہانی کے ساتھ ’بیانڈ وائٹ اسپیس‘ کی فلم جلد سنیماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی خاصی پر تجسس اور دلچسپ ہے۔ بنیادی طور پراسپیس شپ میں سوار خلائی سفر پر جانے والے دوست کو سامنا ہے خوفناک خلائی مخلوق کا۔

فلم میں آخر تک یہی تجسس رہتا ہے کہ کیا وہ دوست بہادری سے مقابلہ کرپائیں گے یا ہوجائیں گے اس کا مخلوق کا شکار۔ یہی وجہ ہے کہ مداح آخر تک اس فلم میں کھوئے رہتے ہیں۔

فلم کی کہانی مستقبل کے دور میں دیکھائی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ  تیکنیکی جدت کی بدولت اب انسان دیگر سیاروں اور خلا میں جا کر وسائل اکھٹے کرنے کے قابل ہوچکا ہے اور ایسے میں ایک دوستوں کا گروہ خلا میں جا کر یہی کام کر رہا ہے لیکن  ان کا مقابلہ خطرناک خلائی مخلوق سے ہوتا ہے جبکہ اسی دوران  خلائی ڈاکو ان کا خلائی جہاز چھین لیتے ہیں۔

اس سے آگے دیکھایا گیا ہے کہ  ان دوستوں کے گھر واپس جانا کتنا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ چند دوستوں کا خیال تھا کیوں کے تمام وسائل لوٹ لیے گئے ہیں تو وہ خالی ہاتھ گھر واپس نہیں جائیں گے۔

تب تمام دوست یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ نایاب اور خطرناک خلائی مخلوق کو پکر لیا کیونکہ  اس کی مارکیٹ میں اچھی قیمت لگے گی۔

فلم امریکہ میں دسمبر 14 کو ریلیز کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں