سوات: لینڈ سلائیڈنگ، سڑک بلاک، سیاح پھنس گئے


سوات: کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے جبکہ  سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے ہیں۔

ہم نیوز کے نمائندے کے مطابق  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا جبکہ   لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ روڈ کھولنے کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سےکالام کے علاقے پشمال میں کالام بھرین شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بلاک ہوگئی ہے۔ جس کے باعث مسافروں، مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں بھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کھولنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے سج کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے اور صبح تک روڈ ہرطرح کی آمدو رفت  کے کھول دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں