کراچی:مریض کی مبینہ ہلاکت لواحقین کی اسپتال میں توڑ پھوڑ


کراچی: شہر کے علاقے گلشن حدید میں واقع اسپتال میں مریض کی مبینہ ہلاکت پر مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق ان افراد کا دعوی تھا کہ گزشتہ روز اسپتال میں ڈاکٹر سے دوائی لی تھی جس سے مبینہ طور پر مریض کی موت واقع ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق اتوار کے دن ہونے والے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد نے اسپتال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔

اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ان افراد نے ڈاکٹرز اور سیکیورٹی گارڈ پر تشدد بھی کیا جبکہ ہنگامہ آرائی کے سبب اسپتال میں زیر علاج مریض اور لواحقین بے حد خوف زدہ ہوگئے جبکہ اسپتال کا عملہ بھی وہاں سے فرار ہوگیا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) اسٹیل ٹاؤن نے اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے شاید غلط دوائی دی جس کے باعث ان کے مریض کا انتقال ہوا۔


متعلقہ خبریں