نوازشریف کا شہبازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

سابق وزیراعظم نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور سے بھی ملاقات کی اور اپنے تحفطات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اپنے بھائی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ہوا دار کمرہ نہ دینے کا شکوہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آشیابہ اقبال کیس میں گرفتار شہباز شریف سے شریف خاندان کی نیب لاہور میں ملاقات ہوئی جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ڈی جی نیب سے طویل ملا قات ہوئی۔ جس میں انہوں نے نیب پر تحفظات کا اظہار کیا۔

نواز شریف کا ڈی جی نیب سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ابھی تک شہباز شریف کو روشنی اور ہوا دار کمرہ نہیں دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق  شہباز شریف کے پاس قدرتی ہوا  اور روشنی والا کمرہ ہونا ضروری ہے۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ شہباز شریف کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں دی جائیں گی۔ تمام کیسسز پر تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے نیب چہرہ دیکھ کر نہیں کیس دیکھ کر کام کرتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ صرف شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ نیب آلہ کار بنا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں