پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1335پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار رہی جب کہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید بحران رہا جب کہ مارکیٹ آغاز سے اختتام تک مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 160 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ڈیڑھ گھنٹے میں ہی 100 انڈیکس میں 1307 پوائٹس کی کمی ہو گئی تھی اور 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر 39 ہزار 188 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم اس میں مزید کمی دیکھی گئی۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے جب کہ چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ شروع ہوتے ہی منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 448 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مارکیٹ پر انتہائی بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار 40 ہزار 496 پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں