انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی

ڈالر

فائل فوٹو


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سوامور کی صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 139.05 سے کم ہو کر 136 روپے پر آگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ہوشربا اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچ گئی تھی جس سے ملکی قرضوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ گزشتہ جمعہ ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح کو چھو کر دوبارہ  138.50 روپے پر آگئی

موجودہ دور حکومت میں ڈالر کی قیمت میں اب تک اضافے کا رحجان رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ برقرار ہے اور خزانے میں پیسے نہیں ہیں۔ حکومت کے پاس زر کے وہی ذخائر ہیں جو امداد کی مد میں سعودی عرب سے ملے تھے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ظفر پراچہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روپے کی قدر جلد بہتر ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ ڈالر کی قیمت کم کرنے کیلیے  درآمدات میں کمی لانی ہوگی، لگژری آئٹم پر پابندی لگانی ہوگی تاکہ درآمدات اور برآمدات میں بیلنس برقرار رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں