قطر نے اوپیک کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


دوحہ: قطر نے پٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی عالمی تنظیم آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ ممالک  (اوپیک) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

قطر کے وزیر توانائی سعدالکابی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران اوپیک کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ قطر نے آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ ممالک کی رکنیت چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا ہے،  رکنیت سے علیحدگی کے فیصلے کا نفاذ جنوری 2019 سے ہوگا۔

وزیر توانائی سعد الکابی کا کہنا تھا کہ قطر کی رکنیت سے علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں اوپیک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اوپیک (OPEC)

اوپیک پٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی ایک عالمی تنظیم ہے۔ اس میں الجیریا (الجزائر) ، انگولا، انڈونیشیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا، نائجیریا، قطر، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور وینیزویلا شامل ہیں۔

اوپیک کا بنیادی مقصد تیل کی عالمی منڈی میں قیمت کو متوازن کرنا اور مناسب مقدار تک بڑھانا شامل ہے۔ اس کا مرکزی دفتر آسٹریا کے شہر ویانا میں ہے، واضح رہے آسٹریا اس تنظیم کے رکن ممالک میں شامل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں