وزیراعظم کی زیرصدارت جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔

جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل نے گزشتہ  نجی اجلاس کے بعد وزیراعظم سے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت دوپہر تین بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب صوبہ اور عارضی سیکرٹریٹ کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت طلب کیے گئے اجلاس میں جنوبی صوبہ کے معاملے پر وفاقی کمیٹی کے ا رکان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کی اکثریت چاہتی ہے کہ عارضی سیکرٹریٹ بہاولپور میں ہو اور نئے صوبے کا درالحکومت بھی بہاولپور میں بنایا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت پہلے جنوبی پنجاب کےلیے انتظامی سیکرٹریٹ اوربعد میں نئے صوبے کا قیام چاہتی ہے تاہم  وزیر اعظم عمران خان جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات کا جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رو پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی و پنجاب اسمبلی سمیت سینیٹ میں حکومت کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ نئے صوبے کیلئے قانون پاس کرایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں