اسپن کے سلطان یاسر شاہ نے 82سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

فوٹو: فائل


دبئی: پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلیا کے بالر کلیری گریمٹ نے 1936 میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس کے بعد کوئی بھی بالر یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا تھا۔

اسپین کے سلطان نے ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔  کیوی بلے باز ٹام لیتھم یاسر شاہ کا 199واں اور ولیم سومرولے 200واں شکار بنے۔

کلیری گریمٹ نے 36 میچوں میں تیز ترین 200 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جب کہ یاسر شاہ نے 33 میچوں میں تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کر کے ناصرف ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا بلکہ سابق کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان کا  ٹیسٹ میں 14 وکٹوں کا ا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں