آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے جیپ شو کا انعقاد


مظفرآباد: آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے مظفرآباد جیپ کلب کی جانب سے دس سال پورے ہونے پرجیپ شو کاانعقاد کیا گیا جس میں آزادکشمیر بھر سے جیپ رائیڈرز شریک ہوئے۔

خطہ آزادکشمیر سیاحت کے حوالے سے ملک بھر میں مشہور ہے، ایسے میں خوبصورت پہاڑی مقامات کو دریافت کرنے اور دور دراز راستوں کی فور ویل گاڑیوں پر سیر کرنے کو ترجیح دینے کے لیے جیپ شو منعقد ہوا جس میں مظفرآباد جیپ کلب کے ممبران سمیت ریاست بھر سے جیپ رائیڈرز شریک ہوئے۔

جیپ کلب میں آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے باقاعدہ محکمہ سیاحت بھی موجود ہے مگر متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث کئی خوبصورت مقامات اب بھی سیاحوں کی پہنچ سے دور ہیں ایسے میں مظفرآباد جیپ کلب کی جانب سے اِن آف روڈ مقامات کی سیر کرنے کے لیے ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دیا جارہا ہے۔

جیپ شوکا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں طرف راغب کرنا ہے تاکہ نوجوان معاشرے میں برائیوں کی طرف مائل ہونے کے بجائے ایڈونچر ٹورازم کی طرف راغب ہوں۔

مظفرآباد سےملحقہ بوتھا کے خوبصورت پہاڑی مقام پر کروزنگ کرتی مختلف گاڑیوں نے جیپ شو میں آئے شائقین خوب محظوظ کیا، شائقین کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو اس طرح کے پروگرامات سے سیاحت کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریاست کے اندراگراس طرح کی سرگرمیوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو انہیں عالمی سطح پر بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں