کراچی: اب خواتین ٹریفک اہلکار کریں گی چالان



کراچی: شہری ہوجائیں ہوشیار، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہوں گے اور وہ بھی خواتین ٹریفک پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں کیونکہ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خواتین اہلکار بھی موٹر سائیکلوں پر متحرک ہوگئیں ہیں۔

اب خواتین ٹریفک اہلکار نہ صرف گشت سڑکوں پر نکلیں گی بلکہ ساتھ ہی چالان بھی کریں گی۔

خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کے لیے ایک اچھا اقدام ہے اور اس سے خواتین کی کے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہر جگہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

یہ اقدام ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے کیا گیا ہے جس کو شہریوں نے خوب سراہا ہے اور کہا کہ خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس سے خواتین کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ابتدائی طور پر کراچی پولیس چیف کی جانب سے ٹریفک پولیس کی تین اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، جنہوں نے ریڈ زون میں اپنے فرائض انجام دینا شروع کردئیے ہیں۔


متعلقہ خبریں