ابو ظہبی ٹیسٹ: فواد چوہدری بھی یاسر شاہ کے ریکارڈ کے منتظر

فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار، نہال ہاشمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی یاسر شاہ کے ریکارڈ بننے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے، یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر شاہ دونوں کے لیے سنگ میل ہوگا۔

واضح رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے اب تک تین وکٹیں حاصل کر لی ہیں جس کے بعد لیگ اسپنر ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ سے دو قدم کے فاصلے پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 82 سال بعد تیز ترین 200 وکٹوں کے ہال آف فیم میں نام لکھوانے کے لیے یاسر شاہ کو مزید دو وکٹیں درکار ہیں۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کر کے ناصرف ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا بلکہ سابق کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان کا  ٹیسٹ میں 14 وکٹوں کا ا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ 1982 میں 116 رنز دیکر 14 شکار کیے  تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں