ای سی سی اجلاس،ظافر فیلڈ سے گیس سپلائی کی منظوری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ظافر گیس فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ایلوکیشن کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں شوگر ملزم سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی جب کہ ای سی سی نے پہلے بھی دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں کرشنگ کا سیزن بھی جلد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے صوبائی حکومتوں سے بھی مدد لی جائے گی۔

اجلاس میں برآمدات بڑھانے کے لیے ری فنڈز کی بروقت اور براہ راست ادائیگی کے لیے سمری کی منظوری کے معاملے کو مؤخر کر دیا گیا ہے جب کہ برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی میں فیصلہ کیا گیا کہ ری فنڈنگ کی ادائیگی کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آر)، تجارت، اسٹیٹ بینک اور خزانہ کے حکام مل کر طریقہ کار وضع کریں۔


متعلقہ خبریں