انجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں بچوں کی حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا

فوٹو: فائل


لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی چھ بچوں کی حوالگی سے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں، سابق جوڑے کے مابین بچوں کی تحویل سے متعلق ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انجلینا جولی کے وکیل بلے ڈیجین  کا کہنا تھا کہ دو سال کے تلخ مذاکرات کے بعد دونوں اداکار حتمی نتیجے پر پہنچے ہیں۔

انجلینا جولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوالگی کا معاہدہ ہفتوں پہلے طے ہوا تھا جس پر جج اور دونوں فریقین نے دستخط بھی کر دیے ہیں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ معاہدے میں بچوں کی حوالگی کے سے تجاویز ہیں، معاہدے کی تفصیلات بچوں کے مفاد کو محفوظ رکھنے کے لیے خفیہ رکھی گئی ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف ستارے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے شادی کے دو سال بعد دس سال پرانا تعلق ختم کر دیا تھا، انجلینا جولی نے مزاج مختلف ہونے کی بنیاد پر طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے چھ بچوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے انجلینا اور بریڈ پٹ کے تین بچے لے پالک ہیں۔

دونوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق بچوں کی تقسیم کیسے ہوگی اس حوالے سے اداکارہ کے ترجمان نے کوئی وضاحت نہیں دی۔


متعلقہ خبریں