پاکستان میں آن لائن کمیونٹی کے  لیے وسیع مواقع ہیں، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عوام کے درمیان رابطوں میں فیس بک کا رکردار قابل قدر ہے۔

انہوں نے فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہعوامی زندگی میں آگاہی کے حوالے سے فیس بک سمیت سماجی میڈیا کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آن لائن کمیونٹی کے  لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔  اس موقع پر وزیراعظم کو سائمن ملنر نے فیس بک کی جانب سے مختلف اقدامات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی پر مبنی نالج اکانومی کی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔ جس میں معروف سائنسدان، انجینئر اور نجی شعبے کے افراد شامل ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، افتخار درانی اور دیگراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں