بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں صبح کے وقت ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت 04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے زیادہ سردی اسکردو میں منفی 10 ریکارڈ کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں