امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، شاہ محمود قریشی



اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے جب کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے کوئی مسائل نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں افغان کیمپوں میں مقیم طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھ ہزار سے زائد طلبا پاکستان میں زیر تعلیم ہیں جب کہ ہمارے افغانستان کے ساتھ ثقافتی اور باہمی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں اور امن ہی پاکستان افغانستان کا مشترکہ مستقبل ہے جب کہ افغانستان میں امن کے لیے ہر مرحلے میں تعاون جاری رکھیں گے اور افغانستان کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے جب کہ پاکستان نے سرحدوں کے اندر دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں