بل گیٹس کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

بل گیٹس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

بل گیٹس نے کورونا کے خلاف مؤثر علاج رواں سال ملنے کی امید دلا دی

بل گیٹس۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ کال کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران بل گیٹس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور مخلتف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے دوران گفتگو مائیکروسافٹ کے بانی سے آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے پر تبادلہ خیال کیا اور سماجی شعبوں میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے فیس بک سنگاپورکے نائب صدرپبلک پالیسی مسٹرسمن ملنرنے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، افتخار درانی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو سائمن ملنر نے فیس بک کی جانب سے مختلف اقدامات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی پر مبنی نالج اکانومی کی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔ جس میں معروف سائنسدان، انجینئر اور نجی شعبے کے افراد شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں