سعودی عرب کی قطر کو جی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی شاہ سلمان نے امیر قطر کو خلیجی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر نے تاحال اجلاس میں شرکت کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ خلیج فارس کی ساحلی پٹی پر واقع چھ عرب ریاستوں کی تنظیم ( جی سی سی) کا سربراہ اجلاس  9 دسمبر کو ریاض میں ہوگا۔

خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کونسل) کا قیام 26 مئی 1981 میں لایا گیا تھا۔ اس کے رکن ملکوں میں بحرین، قطر، عمان، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

بحرین اور کویت میں دستور کے تحت بادشاہت قائم ہے جبکہ بقیہ چار ریاستوں پر مطلق العنان بادشاہ یا امیر حکومت کر رہے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں