کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن،نظرثانی درخواست تیار

سندھ حکومت سپریم کورٹ میں چھ دسمبر کو درخواست دائر کرے گی


کراچی: شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سندھ حکومت نے نظرثانی کی درخواست تیارکرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت  چھ دسمبر کو سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائرکرے گی۔ سندھ کابینہ نے یکم دسمبر کو تجاوزات کے خلاف آپریشن پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت اقتدار میں آنے کے بعد سے آپریشنز ہی کر رہی ہے۔

انہوں نے متاثرہ دکانداروں کو ریلیف دینے کے حوالے سے کہا کہ  پہلے مرحلے میں چارہزارسے زائد متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رہائشی علاقوں میں آپریشن روکنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے  مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کے مخالفین بیکار لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی دوبارہ تجاوزات قائم کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں