شرجیل خان نے پابندی تسلیم کرلی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست

خود پر لگائی گئی پابندی تسلیم کرتا ہوں،شرجیل خان

اسپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان نے معافی مانگ لی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستانی کرکٹر شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد کردہ پابندی تسلیم کرلی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کرکٹر نے بذریعہ خط پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ری ہیب پروگرام میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔

اس کے ساتھ شرجیل خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی بھی درخواست کی ہے۔ کرکٹر پر عائد ڈھائی سال کی پابندی 10 اگست 2019 کو ختم ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا کیس سامنے آیا تھا جس میں ناصر جمشید کے علاوہ ‏خالد لطیف، شرجیل خان، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان ملوث پائے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں