آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان  کی ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف اور وزیراعظم نے سرحدوں کی صورت حال پر بھی غور کیا۔

جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے سلامتی امور کی آرمی چیف اور وزیراعظم سےملاقات

اس سے قبل جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے سلامتی امور کنٹارہ سنورہ نے وزیراعظم عمران خان اور  آرمی چیف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے سلامتی امور نے پاکستان اور جاپان میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے سلامتی امور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کہ کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدرخدمات دیں۔

وزیراعظم نے دونوں مملک میں دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت کو سراہا۔ انہوں نے جاپانی لوگوں کے جوش و جذبے کی بھی تعریف کی اور جاپان کی بطور اہم ترقیاتی اور معاشی حلیف کی حیثیت کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں جاپان سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اور جاپانی سرمایہ کاری کے ممکنہ مثبت نتائج پر زور دیا۔

ایک  تجارتی ادارے کے سروے کے مطابق ایشیا میں جاپانی کاروبار کا جائزہ لینے کے بعد  یہ سامنے آئی کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سب سے بہتر ہے جہاں مستقبل میں ترقی کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں