مئیر کراچی عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں، سعید غنی


اسلام آباد: وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مئیر کراچی عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشنز میں عوام کا کوئی نقصان نہیں ہورہا۔

ہم نیوز کے پروگرام  ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ کارروائی صرف رہائشی علاقوں میں نہیں جائے گی۔

پروگرام میں وفاق کی سندھ میں مداخلت پر سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے آئینی اختیارات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے  وضاحت دی کہ اگر وفاقی حکومت سندھ میں کام کرنے کی خواہاں ہے تو صوبائی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کا ہاتھ بٹائے لیکن یہ یاد رکھے کہ سندھ ان کی سلطنت نہیں ہے۔

سعید غنی کا وزیر اطلاعات پر غیر یقینی کے حوالے سے کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے گورنر رول کی بات کی اور سندھ حکومت گرانے کی بات کی۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف اپریشز پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وہ نہیں مانتے کہ ان آپریشنز میں کراچی کے 75 فیصد افراد کے ساتھ ذیادتی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایم کیو ایم کے آدمی کی عمارت کو نہیں چھیڑا جا رہا تو یہ بات ضرور سامنے لانی چاہیے۔

چیف جسٹس تجاوزات کے حوالے سے کے ایک کمیٹی بنائیں، خرم شیر زمان

پروگرام میں موجود خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے احکامات کی آڑ میں عوام کا نقصان کیا جا رہا ہے، عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کے ایک کمیٹی بنائیں جو اس پر رپورٹ پیش کرے اس طرح سچ سامنے آجائے گا۔

خرم شیر زمان نے تنبیہ کی کہ اگر اس معاملے کا حل نہیں کیا گیا تو اس پرعوام مظاہرے بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ نہیں چاہتے تجاوزات ہوں پر لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے اور غیر قانونی مارکٹوں کو ہٹائیں قانونی مارکٹس کو کیوں ہٹا رہے ہیں؟

اسد عمر کے خلاف ملک کے امیر ترین لوگ کھڑے ہیں

وزیر خزانہ اسد عمر کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر تجزیہ کار نے بتایا کہ اب تک کے حکومت کے معاشی فیصلوں میں اسد عمر کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا جو اقدام اٹھائے گئے کسی بھی حکومت نے ایسے حالات میں دوست ممالک سے ہی مدد مانگنی تھی۔

مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ جب اسد عمر کا کردار ہی نہیں تو الزام ان پر کیوں لگائے جارہے ہیں، اسد عمر کے خلاف ملک کے امیر ترین لوگ کھڑے ہیں اور ایسے میں عوام کو اسد عمر کا ساتھ دینا چاہیے۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے اپنے لوگ یہ افوائیں پہلا رہے ہیں تومشرف زیدی نے  سوال کیا کہ سرکاری میٹنگز میں جہانگیر ترین کا کیا کام ہے جب وہ نااہل ہو چکے ہیں۔

پر مشرف زیدی کی رائے تھی کہ وزیراعظم اسد عمر کو تبدیل نہیں کریں گے۔

معاشی پالیسی کے حوالے سے ان کی تجویز تھی کہ اس ملک کو اپنا خرچا خود اٹھانا ہو گا، امیر کی جیب میں ہاتھ ڈال کر ہی ملک چلایا جا سکتا ہے، مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ ان کو وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں۔

 

حکومت کے آتے ہی ان کے تین افراد پر الزامات سامنے آئے ہیں جو اچھی بات نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزامات بلخصوص عظم سواتی کیس کے حوالے سے ماہر قانون کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کے آتے ہی ان کے تین افراد پر الزامات سامنے آئے ہیں جو اچھی بات نہیں، پر ساتھ ہی حکومت احتساب کا موقع بھی دے رہی ہے تو اس لحاظ سے منفی اور مثبت دونوں پہلو موجود ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے عظم سواتی کیس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس واقعہ سے ہمارے ملک کا خود سے کمزور افراد کو کیرے مکوڑے سمجھنے کی زہنیت سامنے آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامران مرتضیٰ
خود سے کمزور افراد کا احساس کرنا چوہیے، کامران مرتضیٰ


متعلقہ خبریں