ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مضبوط


دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ کے کھیل  کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ نیوزی لنیڈ کو شاہینوں پر برتری حاصل ہے۔

کھیل کے چوتھے روز کیویز کی ٹیم نے 26 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کا دن آغاز اچھا تھا۔ 37 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسرے وکٹ اس وقت گری جب نائٹ واچمین ولیم سومرول پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی کا اسکور جب 60 رنز ہوا تو اس کی چوتھی وکٹ راس ٹیلر کی صورت میں گردی۔ بعدازاں کپتان کین ولیمسن اور ہنری نیکولز کے درمیان شراکت نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان 212 رنز کی شراکت قائم ہیں۔ ولیمسن 139 جبکہ نیکولز 90 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستانی بولرز کی محنت ایک مرتبہ پھر فیلڈرز کی ناقص کارکردگی کے باعث ضائع ہوئی۔ یاسر شاہ نے 80 اور 106 کے اسکور پر ولیم سن کا کیچ ڈراپ کردیا۔

تیسرے دن کا کھیل

تیسرے روز کے کھیل کا آغاز قومی ٹیم نے پہلی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے کیا۔

اظہر علی اور اسد شفیق نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھا اور دونوں کے درمیان 201 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

دونوں بلے باز سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ 134 کے انفرادی اسکور پر اظہر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کا اسکور اس موقع پر 284 رنز تھا۔

تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمین پاکستان کی مضبوط پوزیشن کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور ایک کے بعد ایک بیٹسمین پویلین لوٹتا گیا اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف 348 رنز ہی بناسکی اور اس کو نیوزی لینڈ پر صرف 74 رنز کی برتری ہی مل سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسپنر ولیم سومرویل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو بلے بازوں کو پویلین لوٹایا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز بھی مایوس کن تھا، 24 کے مجموعی اسکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 26 رنز تھا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے دن کا کھیل

محمد حفیظ بغیر کوئی کھاتہ کھولے ٹم ساؤدھی کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آوٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ 

پاکستان کی دوسری وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گری، جب اوپنر امام الحق نو رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا دوسرا شکار بنے، امام الحق بھی ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کھیل کےدوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

دونوں ٹیمون کے درمیان ابوظہبی کرکٹ گراؤنڈ کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے 229 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ  تین اور شاہین آفریدی اور حسن علی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پہلے روز کا کھیل

اس سے قبل کھیل کے پہلے روز کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نیوزی لینڈ کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، ٹام لیتھم 24 کے مجموعی اسکور پر ڈیبیو بالر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔

اوپنر جیت راول نے کپتان کین ولیمسن کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 46 رنز بنائے اور ٹوٹل اسکور کو 70 تک پہنچا دیا۔ 70 رنز پر کیویز کے دو اہم کھلاڑی یاسر شاہ کی گھومتی گیند کا شکار ہو گئے۔

جیت راول 45 اور راس ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ہینری نکولس میدان میں آئے تو بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ کے درمیان 104 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے نیوزی لینڈ کی اننگز کو سہارا دیا۔

176 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن 89 رنز بناکر حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے جبکہ کالن ڈی گرینڈ ہوم 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے تھے۔ بی جے واٹلنگ 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے لیے برا خواب ثابت ہوئے اور تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس علاوہ حسن علی اور ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا فائنل معرکہ اب تک ایک ایک میچ سے برابر ہے۔ دونوں ٹیمیں ابو ظہبی کے میدان میں ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔

ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش اور ون ڈے سیریز ایک ایک میچ سے برابر کرنے بعد قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں زیر کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک اننگز اور سولہ رنز سے شاندار جیت حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔


متعلقہ خبریں