وزیر اعظم نے شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی، مریم اورنگزیب

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے حکم پر شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ دو ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جب کہ شہباز شریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کسان پریشان ہیں، عثمان بزدار صاحب کہاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تو وزیر اعظم کے حکم پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم کی ہمشیرہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کو این آر او دے دیا گیا۔ 100 روز میں اگر کسی کی کرپشن پکڑی گئی ہے تو وہ وزیر اعظم کی ہمشیرہ ہیں لیکن اُن کے خلاف تو کوئی کیس نہیں بنایا گیا کیونکہ اُن کی کرپشن کے پیچھے وزیر اعظم کا ہاتھ ہے۔

عطا الحق قاسمی کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ قابل احترام شخص ہیں اور اُن کی قربانیاں ہیں اُنہوں نے جو کہا ہے ٹھیک ہی کہا ہو گا۔


متعلقہ خبریں