’مخالفین کے پروپیگنڈے کے باوجود سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں‘


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار بڑی تیزی سے پاکستان آ رہے ہیں۔ کرتار پور بارڈ کھولنے کے بعد امید ہے کہ بھارت بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

عمران خان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے مثبت بات چیت ہوئی ہے جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر بھی افغانستان اور ایران سے بات کی گئی ہے اور پاکستان نے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کا احترام کرنا چاہے اور جو اپنی عبادت گاہ آنا چاہتا ہے وہ آئے ہم کسی کو نہیں روکیں گے۔ کرتار پور بارڈ کھولنا بھی اسی کا حصہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے مدینہ ہے اسی طرح سکھوں کے لیے کرتار پور ہے اور ہمیں امید ہے کہ اب ہندوستان بھی آگے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

اکانومی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں ہماری اکنامک ٹیم کا کردار بہت اچھا رہا ہے۔ اگر ملک کے بہت برے حالات ہوتے جس طرح مخالفین کہتے ہیں تو پھر سرمایہ پاکستان میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ کوکا کولا کمپنی نے پاکستان میں پانچ سو ملین ڈالر، پیپسی نے چار سو ملین ڈالر جب کہ گیس کی سب سے بڑی کمپنی ایگزون نے دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ایگزون کمپنی 27 سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کار بنانے والی کمپنی فاؤنٹن نے بھی پاکستان میں سرمایہ کار کا فیصلہ کیا ہے۔ جو چار سو ملین ڈالر کی فوری اور بعد میں نو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ج کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے انسٹیٹیوٹ بھی کھولے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں