وزیراعظم نے اعظم سواتی کا استعفی منظور کر لیا

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں، انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح  وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کی تھی۔

وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا  تھا کہ میں رضاکارانہ طور پر وزارت سے الگ ہونے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے اعظم سواتی کے خلاف آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیف جسٹس نےگزشتہ سماعت پراعظم سواتی کے خلاف آرٹیکل 62 ون ایف کی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی شکیل دی تھی جس نے اعظم سواتی کی جاییداد اور اثاثوں کی تحقیقات کی۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اعظم سواتی کو قصور وار قرار دیا، اور کہا کہ وفاقی وزیر  نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

پورٹ کے مطابق اعظم سواتی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا جب کہ ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا گیا۔ اعظم سواتی نے نیاز محمد کی فیملی کے ساتھ غیر ضروری اختیارات کا استعمال کیا جب کہ اعظم سواتی کے لیے اثرو رسوخ کا بھی استعمال کیا گیا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غریبوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جب کہ اعظم سواتی کے ساتھ خصوصی سلوک اور اثرو رسوخ کا استعمال کیا گیا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں