پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں اطمینان بخش ہیں،نیول چیف 


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں اطمینان بخش ہیں۔

انہوں نے نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس سے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے قابل تعریف ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی اور کانفرنس کے دوران پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اورموجودہ سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی جس پرت انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا اور آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں