منی لانڈرنگ کاخاتمہ،برطانیہ تعاون کرے،وزیر اطلاعات

December 6, 2018

لندن:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

انہوں نے برطانوی پارلیمان کے دورے کے دوران اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین خوشگوار تعلقات استوار ہیں تاہم وہ ان تعلقات کو مزید بہتر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے برطانوی اراکین پارلیمان کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اورعمران خان کا ویژن  ہے کہ عوام کو غربت سے نجات دلائی جائے اور تحریک انصاف اسی پرعمل پیرا ہے۔

مسلئہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ  کشمیر کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان نے کرتار پور راہداری کا آغاز کرکے ایک اہم اور مثبت اقدام اٹھایا ہے اور بھارت سے بھی ایسے ہی مثبت رویئے کی توقع کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز