چیف آف نیول اسٹاف اوپن اسکواش چمپئن شپ کا آغاز

افتتاحی میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا


کراچی: تیرہویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ کا آغازہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصیریئر ایڈمرل ساجد وزیر تھے۔ چمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان کے عماد فرید اور ملائیشیا کے ریان پاسکل کے درمیان کھیلا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میچ کے فاتح عماد فرید رہے۔ چمپئن شپ 6 تا 10 دسمبر پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں  12 مقامی 12 انٹرنیشل کھلاڑی شامل ہیں۔

چمپئن شپ میں حصہ لینے والے ممالک میں ایران، مصر، ملائشیا، قطر، میکسیکو، ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں