وسیم خان مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی مقرر


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم خان کو مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی مقرر کر دیا ہے۔وسیم خان بطور ایم ڈی پی سی بی ذمہ داریوں کا آغاز اگلے سال فروری سے کریں گے۔

یاد رہےاس عہدے کے لئے 350 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے مرحلے میں 9 امیدواروں کے انٹرویوز کیے.

وسیم احمد خان واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

پی سی بی کے نئے ایم ڈی لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ میں کھیلوں کے بورڈ کا بھی حصہ تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سیل کا بھی سات سال حصہ رہے۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر ہونے کے بعد وسیم خان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ بطور چیلنج قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا  اور میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے جہاں کرکٹ کا بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے۔میں اور میری فیملی دوبارہ پاکستان جانے کے لیے بہت خوش ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کو ان کے بے پناہ تجربے کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا،اس نشست کے لئے بہت سے دیگر تجربہ کار امیدواروں نے درخواست دی تھی ، امید کرتے ہیں وسیم خان کرکٹ بورڈ کے انتظامات اچھے طریقے سے چلائیں گے۔

پی سی بی کو تجربہ کار انتظامی امور کی قیادت کی ضرورت تھی جو اب آ گئی ہے۔ وسیم خان ایک نئی سوچ کے ساتھ پی سی بی کی انتظامیہ سنبھالے گے انہیں پی سی بی کے تمام ارکان سے مدد اور بھرپور حمایت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وسیم خان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کی ازسر نو اصلاحات کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں