افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، ملیحہ لودھی

وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں کشمیر مشن پر ہیں، ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں  ہے۔

ملیحہ لودھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن لانے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی کی ضرورت ہے جب کہ وزیرِاعظم عمران خان نے ہمیشہ سیاسی عمل اور مذاکرات کے ذریعے افغان مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھی اب اس بات کو مان گئی ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے اور افغانستان میں خانہ جنگی اور بد امنی سے پاکستان کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کے عمل میں مدد دینے کی بات کی ہے جب کہ امریکہ کی جانب سے قطر میں طالبان سے بات چیت انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام ہی پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔


متعلقہ خبریں