سعودی سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی نے نیول پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اور پاک بحریہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات  کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے بھی تفصیلای بات چیت کی گئی۔

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی سفیر کو پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں ہونے والی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی نے خطے میں پاک بحریہ کی سیکیورٹی کے استحکام اور اُن کی کاوشوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں