اب موبائل فون، کیمرا اور لیپ ٹاپ ایک ہی ڈیوائس میں


نیویارک: اب موبائل فون، کیمرا اور لیپ ٹاپ الگ الگ رکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ کمپنی پلانیٹ کمپیوٹر نے ایسی جدید ڈیوائس بنائی ہے جس میں ایک ساتھ موبائل کیمرا اورچھوٹا سا لیپ ٹاپ سمایا ہوا ہے۔

اس جدید ایجاد کا نام کوسمو کمیونکیٹر ہے جو ایک وقت میں تین کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ساخت کچھ اس طرح ہے کہ آج کل استعمال کیے جانےوالے موبائل کی طرح اس کی بھی چھ انچ کی ٹچ اسکرین جبکہ اس میں ایک کی بورڈ بھی نصب ہے۔ اس میں ایک موبائل اور لیپ ٹاپ کے تمام عنصر موجود ہونے کے ساتھ ساتھ 24 میگا پکسل کیمرہ بھی موجود ہے۔

اب چھوٹی سی ڈیوائس میں سب کچھ ملے گا ایک وقت میں اور آپ کو لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کیمرا کا الگ الگ بوجھ اٹھانے کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں