بیرون ملک سیاسی سفیروں کے لیے حکومتی ڈیڈ لائن ختم

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بیرون ملک سبکدوش ہونے والے سیاسی سفیروں کے لیے حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ علی جہانگیر صدیقی نے مزید دو ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے چارج چھوڑنے  کے لیے حکومت پاکستان سے مزید دو ہفتے کا وقت مانگ لیا اور وزارت خارجہ سے مؤقف اختیار کیا کہ بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک وقت دیا جائے جس پر وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کو مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔

کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے چارج چھوڑ دیا ہے جب کہ سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیقی نے بھی چارج چھوڑ دیا ہے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق مراکش، کیوبا اور سربیا میں بھی تعیناتی پاکستانی سفیروں نے بھی چارج چھوڑ دیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے سفیروں نے اپنے عہدے کا چارج نائب سفیروں کے حوالے کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیرون ملک تعینات اپنے سفیروں کو سات دسمبر تک عہدے کا چارج چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔


متعلقہ خبریں