نیو کراچی کی فیکٹری میں آگ پر قابو پالیا گیا

فوٹو: فائل


کراچی: نیو کراچی میں صبا سنیما کے قریب فیکٹری میں آج صبح آگ لگ گئی جس کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں مصروف رہیں۔ آگ پر اب قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل اس وقت جاری ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فائر بریگیڈ کی مدد کو فوری روانہ کردیے گئے ہیں۔

ایم ڈی واٹربورٍڈ خالد شیخ نے کہا ہے کہ آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف فآئرٹینڈرز کو وقوعہ پر پانی فراہم کیا جائے گا اور مکمل قابوپائے جانے تک فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہیں۔

ڈپٹی چیف انجینیر امتیاز افضل نے کہا کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی مگر چار مقامات پر آگ لگنے اور پانی کی قلت کے باعث آگ بڑھ گئی۔

ڈپٹی چیف انجینیر نے مزید کہا کہ آگ عمارت کی تیسرے منزل پر لگی اورآگ پر 50 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

امتیاز افضل کے مطابق آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا ہے، تیسرے فلور کے اندرونی مقامات پر رسائی ممکن بنانے کے لئے دیواریں بھی توڑی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ان کو آگ لگنے کا پتہ 6بجے چلا، جبکہ آگ لگنے کا واقعہ صبح 4بجے پیش آیا۔

 

 


متعلقہ خبریں