سعودی شاہ سلمان کی زیر صدارت جی سی سی کا اجلاس

فوٹو: رائٹرز


ریاض: خلیج تعاون کونسل کا اجلاس آج سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہورہا ہے جس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز کر رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل عبدالطیف زیانی کے مطابق اجلاس میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربرہان شرکت کریں گے۔

سیکرٹری جنرل کے مطابق اجلاس میں یمن، شام اور عراق کی کشیدہ صورتحال کا جائزہ
لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، اومان، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

اس سے قبل سعودی شاہ سلمان نے امیر قطر کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، غیرملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق امیر قطر جی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

گزشتہ سال جون میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا کر تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

قطر کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر جی سی سی کے اجلاس میں قطر کی نماءندگی کریں گے۔

خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کونسل) کا قیام 26 مئی 1981 میں لایا گیا تھا۔ اس کے رکن ملکوں میں بحرین، قطر، عمان، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

بحرین اور کویت میں دستور کے تحت بادشاہت قائم ہے جبکہ بقیہ چار ریاستوں پر مطلق العنان بادشاہ یا امیر حکومت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں