کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

بارش کے باعث شہر میں متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد کی عوام پر بھی بادلوں کر رحم آہی گیا اور کراچی کے عوام کو بھی موسم سرما  کی پہلی بارش نے سردی کے آغاز کی نوید سنا دی۔

بارش کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور موسم بھی کچھ سرد ہوگیا جس کو کراچی کی عوام نے بہت انجوائے کیا ورنہ رواں برس اب تک کراچی والوں کو سردی میں بھی ٹھنڈک کا حساس نہیں ملا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لیاقت آباد، شارع فیصل،صدر، بہادرآباد،طارق روڈ، کشمیرروڈ،گلشن اقبال،سبزی منڈی،اورنگی ٹاون کے اطراف، نارتھ ناظم، بفرزون، گلبرگ کے اطراف اور گارڈن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش پوائنٹ ون ملی میٹر سے بھی کم ریکارڈ ہوئی ہے۔  بادلوں کا موجودہ سسٹم مزید ایک روزز تک کراچی میں رہے گا جس  سےشہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کل بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا موجودہ سسٹم بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بارش کے باعث شہر میں بارش متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ جس سے نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ایف بی ایریا کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔


متعلقہ خبریں