پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج  میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی( این ڈی یو) کا صدر تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹینٹ جنرل ماجد احسان کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اکتوبر میں لیفٹینٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

ستمبر میں بھی پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے۔ آٹھ ستمبر کو لیفٹینٹ جنرل اظہر سلیم عباسی کو چیف آف لاجسٹک اسٹاف جنرل ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا تھا جب کہ لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر کی تعیناتی بطور کمانڈر پشاور کی گئی تھی۔

ماہ اگست میں بھی کچھ تقرریاں و تبادلے کیے گئے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشنز اینڈ آئی ٹی مقرر کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزکو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھیں جب کہ  لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان مقررکیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں