بلوچستان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس



کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی زمین معدنیات سے مالا مال ہے اور یہاں سے مجھے ہمیشہ ہی پیار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 پلس ون سے 9 پلس ون کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دیگر مسائل کو بھی ہائی لائٹ کرتے رہیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم رہیں نہ رہیں سپریم کورٹ ہمیشہ قائم رہے گی، اپنا ایک سال ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

ڈیم کی تعمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بڑا تحفہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے سربراہ نے کہا کہ ڈیم ہماری بقا اور آنے والی نسلوں کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ آئندہ 7 سالون میں ملک میں پانی نایاب ہوجائے گا۔

ڈیم فنڈ کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کی جانب سے چیک پیش کیا گیا جسے چیف جسٹس نے شکریے کے ساتھ قبول کر لیا۔


متعلقہ خبریں