پاک چین تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مضبوط اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔

یہ بات انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں شخصیات نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور چین کے نائب وزیر خارجہ کے مابین دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں