وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تین سوال پوچھے، فواد چوہدری



اسلام آبا:وزیر برائےاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بینادی طور پر تین سوال پوچھے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں تمام وزارتوں کے اخراجات میں کمی، وزارتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کا محور احتساب ہے اور حکومتی وزار کا بھی احتساب ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان نے 22 سال محنت کرتے اقتدار حاصل کیا یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر چیز کا احساس ہے، ماضی میں چائے کی پیالی بھی سرکاری خزانے سے پلائی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج پر 3 لاکھ 27 ہزار 927 ڈالر خرچ ہوئے اور انہوں نے جاتی امرا میں ایک اینٹ بھی اپنے پیسے سے نہیں لگائی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی میں اب اور کوئی سسپنس نہیں ہے سیاست میں، وہ اپنے قانونی معاملات دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں کھوکھلا پاکستان ملا ہے گورنس اور معیشت ہمارے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج نہیں ہے۔

موبائل فون پر ٹیکس سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ موبائل فون پر دو وجوہات کی بنا پر ٹیکس لگائے گئے ہیں، ایک تو ٹیکس ادا کرنا چاہیے، دوسرا دو ارب کے موبائل فون درآمد ہوتے ہیں اور اس کا بوجھ غریب طبقے پر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، ہماری اشرافیہ کو چاہیے کہ غریب طبقے پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے،ہمیں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا چاہیے، وزیراعظم کی ٹیم کا ویژن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے، ہماری اشرافیہ کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں