شہبازشریف نے غیرملکی تحائف گھر منتقل کیے، رپورٹ

شہباز شریف کا تفتیشی ٹیم پر حراساں کرنے کا الزام

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گزشتہ پانچ سال میں ملنے والے غیر ملکی تحائف سے متعلق رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے شہباز شریف نے تحائف سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جون 2013 سے مئی 2018 تک  35 غیر ملکی تحائف ملے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نے تمام تحائف سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے، 7 کلب روڈ پرا آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ 28 غیر ملکی تحائف وزیراعلیٰ پنجاب کے اسٹور میں رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے ملنے والا چاندی کا برتن، چین سے ملنے والی سلک کے کپڑے پر بنی ہوئی گھڑی اور آذر بائیجان کے وزیر کی طرف سے ملنے والا اللہ تعالیٰ کے ناموں والا قالین بھی اپنے گھر منتقل کیا تھا۔

حکومت پاکستان کے مراسلہ کے مطابق دس ہزار روپے مالیت تک کا تحفہ توشہ خانے میں اندارج کے بعد وصول کنندہ شخصیت اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں