خواجہ برادران کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے، مریم اونگزیب

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ برادران کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کی کڑی قرار دے دیا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے کہا ہے کہ اپنی نا اہلی اور مصنوعی کارکردگی دکھانے کے لیے سیاسی witch huntingکی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی نااہلی اور پاکستان کے عوام کا حقیقی مینڈیٹ چوری کرنے کا خوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس مالم جبہ کیس، ہیلی کاپٹر کیس، چنیوٹ آئرن کیس، جہانگیر ترین اور EOBI کی انکوائری کرنے کا ٹائم نہیں۔

ن لیگی ترجمان نے رد عمل میں کہا ہے کہ نیب کو 25 ارب کی پشاور میٹرو 80 ارب کے کھڈوں میں کیسے تبدیل ہوئی نظر نہیں آرہا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نےسابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون سٹی اسکینڈل میں گرفتار کرلیا ہے۔

خواجہ برادران پر الزام ہے کہ انہوں نے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔ نیب نے الزام لگایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے ہیں، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے


متعلقہ خبریں