مریم اورنگزیب کیخلاف بھی نیب کی تحقیقات شروع

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مریم اورنگزیب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں پر انکوئری کر رہا ہے اور ن لیگی ترجمان پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثوں اور پی آئی ڈی فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات کے خلاف نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے اور جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ مریم اورنگزیب خواجہ برادران کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت صرف ایک چیز میں مصنوعی کارگردگی دیکھا رہی ہے جو سیاسی انتقام ہے۔


متعلقہ خبریں