پاک بحریہ کی مشق ’امن 2019‘ کی پلاننگ کانفرنس کا انعقاد


کراچی: پاک بحریہ آئندہ برس کے اوائل میں کثیر القومی بحری مشق ’امن‘ کا کراچی میں انعقاد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ مشق کا مقصد عالمی بحری سیکیورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور سوچ کی تشکیل ہے۔

کراچی میں کثیر القومی بحری مشق ’امن 2019‘ کی فائنل پلاننگ کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں امن مشق میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے 41 نمائندوں نے شرکت کی۔

پلاننگ کانفرنس کے دوران آئندہ برس منعقد کی جانے والی امن مشق کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انعقاد کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔ کثیر القومی مشق امن کا انعقاد سال 2019 کے اوائل میں کراچی میں کیا جائے گا۔

پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق ’امن‘ کا انعقاد سال 2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ مشق ’امن‘ عالمی بحری سیکیورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل اور متفقہ سوچ کی تشکیل کیلئے بھرپور کردارادا کر رہی ہے۔

اس مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

اس مشق میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم ’امن کیلئے متحد‘ کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں